ایم کیو ایم کا اسٹیبلشمنٹ پر مصطفی کمال کی تانگہ پارٹی بنانے کا الزام

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) خورشید بیگم سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب آپ بھی اسی وکٹ پر کھیلنا چاتے ہیں ہم بھی اسی وکٹ پر کھیل رہے ہیں تو کھیلنے دیں۔ یہ نہ ہو ریفری دونوں کو یلو کارڈ دکھا دے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وکٹیں گرانے کے دعوے جب دھرے کے دھرے رہ گئے تو اب اشتعال انگیزی کی جا رہی ہے۔ تانگہ پارٹی میں سوار ہو کر آنے والوں نے کراچی سے مسترد ہونے کے بعد حیدر آباد کا رخ کیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے مخالفین کیلئے تہذیب اور شائستگی سے گری ہوئی زبان کبھی استعمال نہیں کی ہمیں اشتعال انگیزی کا جواب بھی پھولوں جیسی گفتگو کر کے دینا ہے۔