ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت

Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عامر خان نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور 11 جنوری تک واپس آنے اور 20 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے عدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، ان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے۔