ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی اپیل

 Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل کی سماعت کے لیے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان رینجرز کے اپیل کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عامر خان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کو رینجرز کی درخواست کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

جسٹس نعمت للہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آئندہ سماعت پر عامر خان کے وکیل دلائل دیں گے۔عامر خان پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ عامر خان اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔