ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان 25 جون تک عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو 25 جون تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیا۔

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو نائن زیرو سے گرفتار افراد کو پناہ دینے کے کیس میں انسداد دہشہت گردی کی عدالت لے کر آئی۔ اس موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے عامر خان کو انسداد دہشت گردی میں عدالت پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عامر خان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے عامر خان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ہدایت کی کہ 25 جون کو عامر خان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے اور پولیس بروقت مقدمے کا چالان پیش کرے۔ عدالت نے عامر خان کو جیل میں بی کلاس دینے کا بھی حکم دیا۔