ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی

Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دیا، عدالت نے ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ عامر خان کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بیرون ملک جانے کے لئے بطور ضمانت جمع 20 لاکھ روپے کی رقم بھی منظور کرلی ۔ عدالت نے ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سندھ کوہدایت کی ہے کہ عامر خان کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے ۔

عامر خان نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ وہ حج پر جانا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔ عامر خان کو رینجرز نے 11 مارچ کو عزیز آباد سے گرفتار کیا تھا ۔ ان پر ٹارگٹ کلرز کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات پر حکومت ایک منٹ میں کمیٹی بنا سکتی ہے ۔ حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔