ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان

Babar Ghauri

Babar Ghauri

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے بیان میں بابر غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی کی رکنیت سے استعفے کا فیصلہ خالصتاً ذاتی ہے اور ابھی کسی پارٹی یا گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔

بابر غوری نے پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تمام ذمے داریوں سے دستبردار ہو رہا ہوں۔

جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے فعال نہیں اور آخری بار پاکستان زندہ باد کا ٹوئٹ کیا اور اس پر قائم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی ہے جو لندن میں ہے، پاکستان میں جو ایم کیو ایم ہے اس میں کبھی حصہ نہیں رہا۔

بابر غوری نے کہا کہ پہلے سمجھتا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے غلط فیصلہ کیا لیکن شاید ان کے پاس یہی چوائس تھی جس کے بعد انہیں یہ کرنا پڑا اور اگر پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا انضمام ہوتا ہے تو اچھی بات ہے۔

خیال رہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کی مخلوط حکومت میں وزیر پورٹ اینڈ شپنگ تھے اور ان کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900 سے زائد غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔