ایم کیوایم کے قائد منی لانڈرنگ کیس میں کل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے

Metropolitan Police

Metropolitan Police

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں کل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے سلسلے میں کل ساؤتھ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ایم کیو ایم لندن و کراچی کے کئی اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جب کہ کیس کے سلسلے میں ان سے کئی اہم سوال کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایجویر میں واقع ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کیے تھے جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اس ضمن میں عدالت ان کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع دے چکی ہے۔