ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی کی 16 مقدمات میں 15 اگست تک عبوری ضمانت منظور

Rauf Siddiqui

Rauf Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی کی 16 مقدمات میں 15 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی کی سولہ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ روئف صدیقی کو 15 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے ان مقدمات میں رئوف صدیقی کو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ رئوف صدیقی کے خلاف الطاف حسین کی ملکی سالمیت کے خلاف تقریر کے انتطام پر مخلتف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔