ایم کیو ایم پاکستان نے 13 عہدیداران کی رکنیت ختم کر دی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر لیبر ڈویژن پی آئی اے یونٹ یونائیٹڈ سی بی اے کے 13 عہدیداران کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے بنیادی رکنیت سے خارج ہونے والے افراد کا اب ایم کیو ایم پاکستان سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان عہدیداران کو تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر لیبر ڈیویژن سے خارج کر دیا گیا۔