متحدہ کے سوا کسی نے بھی عوام کی مدد نہیں کی، فیصل سبزواری

Faisal Sabzwari

Faisal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ خود کو کراچی کا وارث سمجھ رہے ہیں، ایم کیو ایم کے سوا کسی نے بھی عوام کی مدد نہیں کی۔ عامر خان نے کہا ہے کہ 5 دسمبر کوکراچی کامیئر ایم کیو ایم کا ہی ہوگا۔

کراچی کےع لاقے لائنز ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابی اجتماع کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ اس شہر میں ایسے اتحاد بنائے گئے ہیں جو سمجھ میں نہیں آتے۔ دو جماعتی اتحاد کراچی کو فتح کرنا چاہتا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے لوگوں نے دل جیتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا کہ دو روز قبل کچھ لوگ ریلی کی صورت میں قائد اعظم کے مزار آرہے تھے مگر یہ اتحاد بھی نا چل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی خان کو ہر جگہ دھاندلی نظر آتی ہے۔ 5 دسمبر کو کراچی میئر ایم کیو ایم کا ہوگا۔

تقریب سے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکراچی کے عوام ایم کیو ایم سے پیار کرتے ہیں اور ایم کیو ایم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔