ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ مختلف ہے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔ کہتے ہیں تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مستعفی ہوئی لیکن متحدہ ٹارگٹ کلرز کو بچانا چاہتی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں کو ایک دوسرے سے مختلف قرار دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مستعفی ہوئی تھی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی دھاندلی کے الزامات لگائے لیکن ایم کیو ایم نے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے دیئے ہیں۔