ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پر پابندی اور متحدہ کے اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، ایم کیو ایم کے بانی سمیت متحدہ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

مولوی اقبال حیدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے بانی اور متحدہ کے اراکین اسمبلی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور پاکستان سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر متحدہ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا جائے۔