ایم کیو ایم کا گھیراؤ اور اے پی ایم ایل کی خاموشی

MQM

MQM

تحریر: خواجہ مظہر گنجیال
جیسا کہ آپ سب جانتے ھیں کہ آج کل ایم کیو ایم کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رھا ھے اور حالات و واقعات یہی بتا رھے ھیں کہ جلد ایم کیو ایم کالعدم قرار دے دی جاۓ گی اور ایم کیو ایم کے سینئر عہدہ داران کو نظر بند کر دیا جاۓ گا۔

اس ساری صورت حال میں دیکھنے میں یہ آ رھا ھے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ایم کیو ایم کے خلاف کھلے محاذ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رھی ھیں اور ایم کیو ایم کے خلاف خوب زھر اگل رھی ھیں۔

جن میں پی ٹی آئی، پی ایم ایل ن اور پی پی پی سرفہرست ھیں
لیکن یہاں غور طلب بات یہ ھے کہ اس موقع پر اے پی ایم ایل نے خود کو کیوں خاموشی کے حصار میں قید رکھا ھوا ھے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ بگ باس ایم کیو ایم کے خلاف کچھ بول کر مہاجر قوم کے اپنے خلاف ھو جانے سے کتراء رھے ھیں۔
لیکن میرا تجزیہ یہ کہتا ھے کہ یہ سارا ڈرامہ بڑے ایمپائر کا رچایا ھے۔

بڑے ایمپائر نے جب دیکھا کہ ایم کیو ایم اب ھاتھوں سے نکلنے لگی ھے تو یہ فیصلہ ھوا کہ اب مہاجر قوم کی باگ ڈور کراچی سمیت کسی اور معتبر شخصیت کے ھاتھ میں دے دینی چاہیے، تو آپ جانتے ھی ھیں کہ ایم کیو ایم کے بعد مہاجر قوم کس شخصیت پر اعتماد کر سکتی ھے۔

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

حالات و واقعات بتا رھے ھیں کہ آنے والے دنوں میں مہاجر قوم اور کراچی کی باگ ڈور سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے ھاتھوں میں آنے والی ھے جو پاکستان کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ھو گی۔

اور اس طرح شاید بڑے ایمپائر، سابق صدر کو پاکستان کی سیاست میں لانے کیلئے اھم پیش رفت کر رھے ھیں۔

امید ھے کہ آنے والا وقت کراچی کے باسیوں کیلئے ایک اچھا لیڈر اور خوشیاں لے کر آۓ گا اور مہاجر قوم کو ایم کیو ایم کی غلامی سے نجات دلاۓ گا۔

تحریر: خواجہ مظہر گنجیال