ایم کیو ایم کے عارضی دفتر کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، فاروق ستار کا خط

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو خط تحریر کیا ہے۔ جس میں ایم کیو ایم کے عارضی دفتر کی سیکیورٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے خط کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں واقع پارٹی کے عارضی دفتر کی سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے جس کے باعث ان کی اہل خانہ اور ساتھیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایم کیو ایم کے عارضی دفتر کی سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔