ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن سے نکلی ہے، اپوزیشن سے نہیں : فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور پی آئی بی کالونی میں ضمنی الیکشن کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا والے مجھے چھو کر دیکھ لیں میں واپس آ گیا ہوں۔

آئندہ ملک سے جاؤں گا تو پہلے پریس بریفنگ دونگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات سے قبل مردم شماری کرا کے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم متحدہ اپوزیشن سے نکلے ہیں، اپوزیشن سے نہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل مردم شماری کرا کے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔