ایم کیو ایم کے 7 کارکنان 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے

MQM Workers

MQM Workers

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کے 7 کارکنان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

رینجرز نے رنچھوڑ لائن سے گرفتار ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے ہے جو کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

عدالت نے رینجرز کے لاء افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ساتوں ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ رنچھوڑ لائن سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں خرم عرف مچھڑ، شاہد عرف کالا، زبیر عرف ہانڈی، کاشف عرف ماچھا، محمد شاہد، مبین اور محمود شامل ہیں۔