پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین محترم جناب بلاول بھٹو زرداری کی 26 ویں سالگرہ

پیرس( رپورٹ زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لا کور نیو میں بڑی دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چاہنے والے متوالوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔پرو گرام کے آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ آرگنائزر کامران یوسف گھمن کی طر ف سے کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت فنانس سیکرٹری صوفی سرفراز کی آواز سے ہو ئی ۔تقریب کی صدارت پی پی پی کے قائمقام صدر محترم جناب کامران یوسف گھمن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پی پی پی کے جنرل سیکرٹری محترم جناب ملک منیراحمد نے بڑے احسن طریقے سے انجام دیئے۔ اور بلاول بھٹو سے اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار بڑے عمدہ انداز میں کرتے رہے سب کی بھرپور تالیوں اور نعروں کی گونج میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیاتمام عہدہ داروں رانا شاہد ریاض صغیر اصغر ملک لطیف الرحمن صوفی سرفراز عبدالرازق اجمل خان ملک اللہ یار مرتضے عباسی صوفی عابد صفدر گوندل ظہیر ستی اور خان اشتیاق احمد نے بلاول بھٹو کے ساتھ والہانہ محبت نیک جذبات اور پرخلوص دعاوں کے گلدستے پیش کیے۔ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی کے لیے خاص دعا کی گی۔ پارٹی کے سینیر نائب صدر کامران گھمن نے اپنے صدارتی خطاب میں بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا عکس دکھاءدیتا ہے اور ہماری دعا ہے کہ وہ جمہوریت کی بقا اور پاکستان کے استحقام اور خوشحالی کے لیے آخری اینٹ ثابت ہونگے اس کے بعد پارٹی کے اہم امور پر گفتگو ہوئی اور سب نے پارٹی کے تقدس اور قواعد وضوابط پر کاربند رہنے کا عہد کیا اور جو اس کی خلاف ورزی کرے گا وہ پارٹی کے عہدے کا اہل نہیں ہوگا اور یوں شاندار ضیافت کے ساتھ یہ خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس شعبہ خواتین کی صدر محترمہ روحی بانو اپریشن ہونے کے بادجود بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تشریف لائے۔

Pakistan Peoples Party France

Pakistan Peoples Party France