ایم آر پی کا ڈیفنس ڈے گولڈن جوبلی تقریبات کا اعلان

Ameer Patti Meeting

Ameer Patti Meeting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس 6ستمبر2015ء کو ”ڈیفنس ڈے ” کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بڑے پیمانے پر ”یوم تحفظ پاکستان ” منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘جنرل سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر’ صدر کراچی ڈویژن اقبال چاند ‘ صدر یوتھ ونگ حاجی امیرعلی خواجہ ‘صدر شعبہ خواتین میڈم انیتا ر’رہنما انسانی حقوق ونگ میڈم تبسم ‘ ذکیہ بیگم’ تمام ضلعی صدور نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیفنس ڈے کے موقع پر جنگ ستمبر کے شہداء کے علاوہ شہدائے آپریشن ضرب عضب ‘ شہدائے پشاور آرمی پبلک اسکول ‘شہدائے امن اور کراچی میں قیام امن کیلئے جانوں کلا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان ‘ رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں و افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

جبکہ ایم آر پی کے تحت منعقد ہ تقریب میں آرمی چیف جنرل رحیل شریف ‘ کورکمانڈرز اور سیکورٹی اداروں کے سربراہان کو ان کی مثالی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے نام پر روشن پاکستان ایوارڈ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔