معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو سزائے موت کا حکم

Saif al Islam

Saif al Islam

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں ایک عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سمیت 9 افراد کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

سیف الاسلام قذافی اور دیگر ملزموں پر قذافی حکومت کے خلاف 2011 کی عوامی تحریک کے دوران قتل اور دیگر جرائم کا الزام تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت دارالحکومت طرابلس کی عدالت میں گذشتہ سال اپریل میں شروع ہوئی تھی۔

عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزموں کو سزائے موت سنادی جن میں سیف الاسلام قذافی ، سابق انٹیلی جینس چیف عبداللہ سِنوسی اور قذافی دور کے آخری وزیراعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کے شفاف ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔