المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال میں ڈس ایبل بچوں کا عالمی دن

International Children Day

International Children Day

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) المدثرسپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال میں ڈس ایبل بچوں کا عالمی دن آج بروز ہفتہ منایا جائے گا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ہوں گے ۔تفصیل کے مطابق المدثرسپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال میں ڈس ایبل بچوں کا عالمی دن آج بروز ہفتہ منایا جائے گا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ہوں گے ۔تقریب کا آغاز صبع 9بجے شروع ہو گا ۔سپیشل بچوں نے والدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔

المدثر سپیشل ایجوکیشن باہر وال کے ایم ڈی سید مدثر حسین شاہ آف فرانس نے میڈیا کو بتا یا ،کہ المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے بچے پرفارم بھی کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ اس خصوصی تقریب میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ۔اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔