مفتی عبدالسبحان قادری کا آٹھواں عرس یکم اکتوبر کو منایا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین تحریک پاکستان کے رہنماء مفتی عبدالسبحان القادری کا آٹھواں عرس مبارک مورخہ یکم اکتوبر 2016ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ یوسف عارفانی گوٹھ نیشنل ہائی وے بن قاسم ٹائون ملیر میں منعقد ہو گا۔

عرس کی تقریب میں ملک بھر سے جید علماء اکرام ،مریدین اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے عرس کی محفل سے خلیفہ محدث اعظم پاکستان مفتی باغ علی ،جگر گوشہ مفتی اعظم سندھ مفتی جان محمد نعیمی ،مفتی اکرام المصطفیٰ اور دیگر خطاب فرمائیں گے۔

خلیفہ مفتی عبدالسبحان قادری و مہتمم دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ سید ارشد علی القادری المعروف شاہ صاحب نے تمام چاہنے والوں اور مریدین اور عوام سے عرس کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ
یوسف عارفانی گوٹھ ،بن قاسم ٹائون ،ملیر کراچی
مورخہ 29ستمبر2016ء