مفتی محمد نعیم کی مفتی جمیل احمد خان شہید کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کا مفتی جمیل احمد خان شہید کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار اور ڈائریکٹر انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان سمیت دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نیک زاہدہ اور عظیم ماں تھیں۔

جس کی دین داری کے بدولت آج ان کے اکثر بچے دین کاکام کرنے میں مصروف اور قرآن مجید کی دولت سے مالا مال ہیں ،اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرجمیل اور مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ امین