شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، منگل کو ائیرپورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعدادنے ان کا استقبال کیااورعمرے کی ادائیگی پرمبارکباد پیش کی ۔بعدازیں اثنا اپنے دفترمیںملاقات کے لئے آنے والے عقیدتمندوںاورمختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ نبہانے والا واحد اسلامی ملک ہے۔

مدینہ طیبہ عالم اسلام کا روحانی مرکزہے ،حج وعمر ہ عالم اسلام کو اتحاد کا درس دیتے ہیں،مسلم حکمرانوں کو بیت اللہ کے سائے تلے جمع ہوکراتحاد کے ساتھ دشمن طاقتوں کامقابلہ کرنا ہوگا،مسلم ممالک کا باہمی اتحاد عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر ثابت ہوگا،مگر مسلم حکمرانوں کو بیرونی جی حضوری سے نکل کر اپنے اپنے عوام کو خوش رکھنا ہوگا، انہوںنے کہاکہ پاکستان کو 34ممالک کے اتحاد میں شمولیت خوش آیند ہے مگر کسی بھی فیصلے سے قبل حکومت عوام کو اعتماد میںلیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کے غلط رویے اور پالیسیوں کی وجہ سے دوست ممالک ہم سے دور ہورہے ہیںاور وطن عزیز کے دیگر گوں حالات کے باعث اپنے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی پریشان اور فکرمند ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت وطن عزیز کو جن مشکلات کا سامناہے غربت ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ ، لوٹ مار ، دہشت گردی جیسی مشکلات سے دوچار ہیں جن کے سدباب کیلئے حکومت کچھ کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو دھوکے کے سواء کچھ نہیں دیا، وزیر اعظم اگر قوم کیلئے کچھ کرناچاہتے ہیں غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔