پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری تبلیغی و روحانی دورہ پر ناروے پہنچ گئے

گجرات (پریس ریلیز) پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری تبلیغی وروحانی دورہ پر ناروے پہنچ گئے۔ اوسلو ایئر پورٹ پر احباب نے شاندار استقبال کیا۔ یورپ کی سب سے بڑی مسجد ”مرکزی جماعت اہلسنت اوسلو” میں خطاب اور نماز جمعہ کی امامت کی جبکہ ناروے میں منعقدہ مختلف تقاریب میں بھی شرکت کرینگے۔ اوسلو میں خطاب کرتے ہوئے پیر مفتی عثمان افضل قادری نے کہا کہ دین اسلام انسانیت کے احترام اور خیرخواہی کا علمبردار ہے، جس میں انسانیت کے مسائل ومعاملات اور تمام مراحل کا جامع حل اور بہترین رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران امت کی بہتری کیلئے اجتماعی تھنک ٹینک تشکیل دیں اور درپیش مسائل کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ روح کو غذا اور دلوں کو سکون وچین اللہ کے ذکر سے ہی ملتا ہے لہذا اللہ کے ذکر کو اپنا معمول بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ درود پاک ایسا وظیفہ ہے جس سے کراما کاتبین دونوں فرشتے بیک وقت مصروف ہوجاتے ہیں ایک نیکیاں لکھنے میں اور دوسرا گناہ مٹانے میں لہذا درود پاک کی کثرت کرکے خالق کائنات کی سنت پر عمل کریں۔پیر مفتی عثمان افضل قادری نے مزید کہا کہ امت کو دینی تعلیم کے حصول اور عمل صالح پر خاص توجہ دینا ہوگی پھر ہی فلاح دارین ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جدید ٹیکنالوجی اور جدید علوم میں مہارت حاصل کریں۔ غیر مسلموں کے طرف سے صداقت قرآن مجید پر عقلی دلیل پوچھنے پر انہوں نے کئی جواب دیئے جن میں سے ایک یہ ہے کہ سائنس اب بتا رہی ہے کہ اس کائنات میں مختلف سیارے اور ان پر مشتمل بے شمار کہکشائیں ہیں جبکہ قرآن مجید کے ابتدائی کلمات ”الحمد للہ رب العالمین” میں جمع کا صیغہ استعمال کرکے یہی راز چودہ سو سال پہلے بیان کر دیا گیا کہ جہاں ایک نہیں بلکہ بے شمار ہیں اور ان سب کا خالق اللہ رب ذوالجلال ہے۔

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri

Mufti Usman Afzal Qadri