ممتاز بیگ سکول ٹیچرز کو پولیو سپیکنگ بک اور بچے پولیو ختم کرنے کا عہد کر رہے ہیں

Polio Awareness Activity by Rotary Club

Polio Awareness Activity by Rotary Club

رحیم یارخان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے چک نمبر 48 /NP وزیراعلیٰ ماڈل ویلج میں واقع پرائمری سکول میں بچوں، اساتذہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب ودیگر سماجی اداروں، والدین، سول سوسائٹی، محکمہ صحت اور سکیورٹی اداروں کی مربوط کوششوں سے رواں سال پولیو کیسز میں 91 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال وطن عزیز میں 306 کیسز جبکہ سال 2015میں اب تک 26 پولیو سے معذورہوچکے ہیں۔افغانستان اور پاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہوگیا ہے ۔اس موقع پر ادارہ تعلیم و آگاہی کے ڈسٹرکٹ مینجر فرحان عامر اور الف اعلان کے عاطف بلوچی نے بتایا کہ روٹری کلب کی انسدادپولیو آگاہی مہم کے باعث اب انکار کرنے والدین بھی اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

تمام اداروں کا مربوط تعاون پولیو جیسے موذی مرض کے جلد خاتمہ کیلئے ضروری ہے۔ لہذا والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کوانسداد پولیوکی ہر مہم میںپولیودیکسین کے دو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ وطن عزیز بھی جلد از جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکے۔

Polio Awareness Activity by Rotary Club

Polio Awareness Activity by Rotary Club

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com