محرم الحرام کے دوران ضلع بدین کے 9 امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) محرم الحرام کے دوران ضلع بدین کے 9 امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے رینجر بھی طلب۔۔

محرم الحرام میں امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیئے 2100 پولیس اہکار کے ساتھ رینجر کے ایک سو جوان اور 13موبائلوں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینگے، ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران 113چھوٹے بڑے ماتمی جلوس ضلع کے مختلف شہروں سے برآمد ہونگے جن میں سے امام بارگاہ کاشانیہ زینبیہ ، مرکزی امام بارگاہ ماتلی، مرکزی امام بارگاہ کڈھن، مرکزی امام بارگاہ تلہار اور مرکزی امام بارگاہ کو حساس قرار دیا گیا ہے

جبکہ کھوسکی ، بدین ، نندو شہر اور کھورواہ شہر سمیت نو مختلف شہروں کی امام بارگاہوں سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں کو بھی انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، محرم الحرام کے دوران 1778 پولیس اہلکار 262 ہیڈ کانسٹیبل، 53 اسسٹنٹ سب انسپیکٹر 26سب انسپیکٹر اور چار گزیٹڈ افسران اپنے فرائض سرانجام دینگے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ، ضلع انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کے لیئے آرمی کے 100 جوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیئے گذارش کی گئی ہے۔۔