محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

Tariq

Tariq

بدین (عمران عباس) محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، ضلع بھر کی چار تحاصیل کی ایک ایک امام بارگاہ کو حساس قرار دیا گیاہے، ایس ایس پی آفیس بدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ 10 رینجرز کی گاڑیاں اور ان کے جوان بھی اپنے فرائض انجام دینگے، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیئے فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے۔۔

ضلع بدین میں سات محرم الحرام کی شب سے لیکر دس محرم الحرام کے دن کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پلان کو تشکیل دے دیا گیا ہے ، ایس ایس پی آفیس سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیئے پولیس کے 90 افسران سمیت 2020 کی نفری اپنے فرائض کو انجام دے گی جس میں 7 ڈی ایس پیز، 14 ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ساتھ پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 150 کی نفری شہدادپور اور حیدرآباد سے سندھ رزرو پولیس کے بھی موجود ہونگے۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ رینجرز کی 10 گاڑیاں اور ان میں سوار جوان بھی اپنی ڈیوٹی کو انجام دینگے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے، دوسری جانب ضلع بھر کی 38 بڑی امام بارگاہوں میں مجالس ہورہی ہیں جبکہ آج رات سے 31 پرمٹ والے جلوس اور 113 بنا پرمٹ والے جلوس ضلع بھر سے برآمد ہونگے، جبکہ 10 محرم الحرام کو ماتلی شہر سے نکلنے والے جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ 14 حساس اور 16 نکلنے والے جلوسوں کو نارمل قرار دیاگیا ہے۔۔۔