محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پیر اشرف رسول

Pir Ashraf Rasool Meeting

Pir Ashraf Rasool Meeting

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور عزاداروں کی سہولیات کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارایم پی اے پیر اشرف رسول نے فیروز والہ میں محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںڈی سی او ارقم طارق،ڈی پی او سرفراز خاں ورک، اے سی فیروز والا رانا شکیل اسلم ،ٹی ایم او ز کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران اورسیکیورٹی کے افسران نے شرکت کی۔

ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کا پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے انہوں نے ہمیشہ امن ،سلامتی ،اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اورقدورتوں کا خاتمہ ہو سکے۔

ڈی سی او ارقم طارق نے ہدایات کیں کہ جلوس کے روٹس پر پیج ورک، صفائی کے انتظامات،ٹف ٹائلزکی تنصیب،مین ہولز کی صفائی، وال چاکنگ کے خاتمہ،لائٹس اور جنریٹرز کی فراہمی سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے ریسکیو1122 افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کیں۔

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ادارے ،پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے دستے جلوسوں کے آگے اور پیچھے مامور رہیں گے۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران ڈی سی او آفس اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں جو کہ یکم محرم الحرام سے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر فنکشنل ہو جائیں گے۔

ڈی سی اوارقم طارق نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوںمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ الرٹ رہے گا۔اس موقع پر ڈی سی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کوجلوس کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خاں ورک نے کہا کہ ضلعی پولیس محر م الحرام کے دوران اپنے فرائض مکمل ذمہ داری اور غیر جانبداری سے سر انجام دے گی تاہم انہوں نے واضع کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

DCO Arqam Tariq

DCO Arqam Tariq

Shabir Hussain Butt Checking

Shabir Hussain Butt Checking