جھنگ کی خبریں 10/10/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آٹھ محرم الحرام کے رو ز ضلع بھر میں کل 59 جلوس برآمد ہوئے جن میں 11 جلوس اے کیٹگری کے ،16 بی کیٹگری ،اور 32 جلوس سی کیٹگری کے تھے مرکز ی جلوس امام بارگاہ سجادیہ گلی بوھڑوالی مکان بشیر حسین لنگاہ محلہ باغ والاسے نکلنے والے جلوس مجاہد چوک ،بلاق شاہ روڈسے ہوتا ہو ا پنے مقررہ مقام قصر زہرا پر اختتا م پذیر ہواجلوس کی سیکورٹی پر 1 ڈی ایس پی، 2 انسپکٹرز، 11 سب انسپکٹرز، 11 اے ایس آئی،22ہیڈکنسٹیبلان،124کنسٹیبلان کے علاوہ 24قومی رضاکاران بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پرانی عید گاہ مکان ازاں ملازم حسین تھہیم سے نکلنے والے جلوس بھی محلہ پرانی عید گاہ کے مقام پر مرکزی جلوس محلہ لنگا ہ والا میں شامل ہوگیا اس جلوس کی سیکورٹی پر 1ڈی ایس پی، 2 انسپکٹرز، 4 سب انسپکٹرز،اے ایس آئی،7ہیڈکنسٹیبلان،58کنسٹیبلان کے علاوہ 7 قومی رضاکاران بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںجبکہ محلہ باغ والامکان ازاں غلام مرتجزسے نکلنے والے جلوس پر1ڈی ایس پی،2انسپکٹرز،16سب انسپکٹرز،31اے ایس آئی،32ہیڈکنسٹیبلان،170کنسٹیبلان،23قومی رضاکاران اور 7سپیشل فورس کے جوان ڈیوٹی ڈیوٹی پرمامور کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ریسکیور اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے اور بم ڈسپوزل ااسکواڈ اور امامیہ اسکائوٹس کے دستے بھی جلوس کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی معاونت کے لئے موجود رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) برداشت ، رواداری ، امن و عامہ اور ہم آہنگی کے فروغ کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال اورمحکمہ تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایگزیکٹیو دسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی آفس کاعملہ ، سپیشل ایجوکیشن ، پالولیشن ڈیپارٹمنٹ،چیئر مین بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت،صدرآمنہ ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر ریاض نول،سی پی ڈی آئی سے فیصل منظور، اور دیگر مختلف سماجی تنظیموں کے مردوخواتین اراکین، عوامی نمائندگان ، اساتذہ اور طلباء و طالبات سمیت مکاتب فکر کے علمائے کرام ،عمائدین اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں برداشت ، رواداری ، امن و عامہ اور ہم آہنگی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی ای ڈی او سی ڈی غلام اصغر جلبانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مذہب اور ثقافت کا سب سے پہلا اور اہم ترین سنہری اصول برداشت ،امن، ہم آہنگی اور رواداری کی تعلیم ہے جو زندگی کی ہر سطح پرانتہائی ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے جس کیلئے بھائی چارے کی مثالی فضاکو بحال رکھتے ہوئے مستقل اوردیرپا امن و عامہ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ،عمائدین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا ہوگا۔ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ اسلام بنیادی طور پر امن کا مذہب ہے۔ امن اور رواداری کے ذریعے ملکوں، قوموں اور فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو بہت آسانی سے حاصل کیا جا سکتا۔انہوںنے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے پاکستان تنہا ہوتا جا رہا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امن ، برداشت اور رواداری کے قیام سے ہی پاکستان خوشحال، ترقی یافتہ اور مستحکم ہو سکتا ہے۔ڈاکٹرریاض نول، فیصل منظور،حاجی لطیف ، غلام دستگیر، قیصر عباس شاہ اور دیگر مقررین نے برداشت ، رواداری ، امن و عامہ اور ہم آہنگی کے فروغ کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین اسلام اور ہمارا آئین محبت کا درس دیتاہے اور انصاف کی تلقین کرتاہے۔انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اخوت ، رواداری ، تحمل مزاجی، نرمی اور ایثار قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثالی فضا قائم کریں کیونکہ شہدائے کربلا کی قربانی کے عوض ہی یہ اسلام ہم تک پہنچا ہے۔مقررین نے مزیدکہا کہ اقوام متحدہ مہلک ہتھیاروں اور جنگی صورتحال پیدا کرنے والے ممالک کی حوصلہ شکنی کریں جیسا کہ نیشل ایکشن پروگرام کے تحت ملک میں دہشگردی اوربد امنی پھیلانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اسی طرح ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے دائرہ کار کے اندر امن و عامہ کے فروغ اور بحالی کیلئے اپنا کردار ادار کرتے رہیںتاکہ آئندہ نسلیں پرامن ماحول میں بہتر زندگی بسر کر سکیں۔بعد ازاں ملکی ترقی ،سلامتی ، امن و عامہ ،اور استحکام کیلئے دعاء مانگی گئی اور عہد کیا گیا کہ ہم سب ملکر ملک پاکستان کے امن وعامہ کے قیام کیلئے یکجا ہوکر اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محرم الحرام کے حوالہ سے تمام انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں یوم عاشورہ پر CCTVکیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی رکھی جائیگی ۔جبکہ شرپسند عناصر کے عزائم ناکام کے جا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رئوف گجر TMOجھنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر جن راستوں پر تعزیہ اور علم برآمد ہونگے وہاں کے راستوں کے علاقہ جات میں آنے والے راستوں پر بیرئیرزلگاکر راستوں کو سیل کردیا جائیگا تاکہ عزاداروں کو اپنی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی تکالیف پیدانہ ہو ں اور وہ آزادانہ اپنی مذہبی رسومات کو ادا کر سکیں علاوہ ازیں تمام مقررہ روٹس پر CCTVکی تنصیب اور چوکوں میں بیرئیرز لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جاسکے ،انہوں نے بتایا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کا مقصد دہشت گردانہ عزائم کا خاتمہ ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے اہم اور مرکزی جلوسوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات میں کسی لمحہ تعطل نہیں آنا چاہیے اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوسوں کی ہر زاویے سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے یہ یدایت جھنگ سٹی میں ساتویں محرم الحرام کے اہم جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی اقدامات اور کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔آر پی او بلال صدیق کمیانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی اوغازی امان اللہ’ ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو’ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک ،اسسٹنٹ کمشنرزمہر شفقت اﷲ مشتاق ‘شاہد عباس جوئیہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے محرم روٹس پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی وپولیس انتظامیہ کو جلوسوں کی حفاظتی نقطہ نظر سے کڑی نگرانی کرنے اور ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر سیکیورٹی سٹاف کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے عزاداری جلوس ومجالس کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی موجودگی اور مذہبی رواداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم کے حساس ایام میں بھائی چارے’فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے جس کی بدولت محرم سیکیورٹی پلان کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔کمشنر اور آرپی او نے تھانہ جھنگ سٹی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے محرم جلوسوں ومجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کو باریک بینی سے چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چوکس انداز میں فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو مزیدمربوط بنائیں اور انکی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات پر فوری ایکشن لیا جائے۔آرپی اوبلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔ڈی سی او نے بتایا کہ کنٹرول روم کے ذریعے محرم جلوسوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے راستوں کو ہمہ وقت کلیئر رکھا گیا ہے ۔بعدازاں کمشنر مومن آغا اور آرپی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی سی او آفس میں محرم الحرام انتظامات کے بارے میں میٹنگ بھی کی۔

Jhang News

Jhang News