محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے: ارکان صوبائی اسمبلی

Meeting

Meeting

کراچی : بلدیہ وسطی لیاقت آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص سیکیوریٹی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی ریحان ظفر،عظیم فاروقی، چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئر مین سید شاکر علی، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ایڈمن آفیسر اسلم خان انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی۔جلوس منتظمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکستان رینجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیات ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان اور انتظامیہ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ارکان اسمبلی نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور امن قائم کرنے والوں اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی،اخوت،بھائی چارہ اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برئوے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ محرم الحرام کو منایا جائے ضلع وسطی میں اتحادبین المسلمین کا ایسا مظاہرہ کیا جائے جسکا پیغام پورے پاکستان میں پہنچے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عزاداران حسین کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے بھی مناسب انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس موقع پر انہوں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے اور عاشورہ محرم تک واٹر و سیوریج کی لیکیج پر نظر رکھی جائے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی بنیاد امن پر ہی قائم ہوتی ہے کوئی بھی مذہب امن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا انھوں نے مذید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی اپنا کام انجام دیتے ہیں جبکہ میونسپل سروسیز کے ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے وسائل کے محتاج ہیں اس موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اس موقع پر لیاقت آباد اور ناظم آباد میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی۔۔۔۔۔۔۔

عالمگیر سیفی
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
03333697274