ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر دی

Mullah Omar

Mullah Omar

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان کی ویب سائٹ پر ملا عمر کی جانب سے جاری عید الفطر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے۔

افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات جائز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذہب میں پرامن مذاکرات کی اجازت ہے۔

افغان شہریوں کو اعتماد ہونا چاہیے کہ طالبان اپنے قانونی حقوق کا تحفظ ہر جگہ کریں گے۔