ملتان، عمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق، ساتھیوں کا ٹھیکیدار پر تشدد، تھانے منتقل

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے کینٹ چوک پر زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں اور ملبے کے ہٹانے کا کام شروع کر دیا تاہم ملبے سے مزدور کو مردہ حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

واقع کے بعد مزدوروں نے ٹھیکیدا ر کے بیٹے بھی پہنچا جس پر مزدوروں نے تشدد کیا جس کے بعد مزدور کے بیٹے نے وہاں سے بھاگنے میں عافیت جانی۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کی نااہلی کے باعث مزدور عمارت کے نیچے آیا جس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ، تھانہ کینٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور نوشا خان کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقے سوات بھیج دی جائے گی تاہم ٹھیکیدار کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔