ملتان : کپاس کی قیمت مقرر نہ ہونے، اجناس کی قیمتیں مقرر نہ کرنے پر کسانوں کی ریلی

Cotton

Cotton

ملتان (جیوڈیسک) کاشتکاروں نے کپاس کی قیمت مقرر نہ ہونے اور زرعی اجناس کی قیمتیں کم نہ کرنے پر حکومت کیخلاف ریلی نکالی اور تین گھنٹے کیلئے شیر شاہ پل پر دھرنا دے کر مظفر گڑھ روڈ کو بلاک کر دیا۔

مظفر گڑھ سے نکالی گئی ریلی میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چناب پل کے قریب شیر شاہ بند پر پہنچ کر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

اس موقع پر کاشتکار رہنمائوں کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں اسی لیے تا حال کپاس کی فی من قیمت مقرر نہیں کی گئی جبکہ زرعی اجناس بھی انتہائی مہنگی ہیں جس سے زمین کو مختلف فصلوں کیلئے کاشت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

کاشتکاروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدوں کیمطابق کاشتکاروں کے جائز مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگر کاشتکار سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے جس سے جمہوریت کو بھی شدید نقصان ہو گا۔