ملتان: سزائے موت کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Death Penalty

Death Penalty

ملتان (جیوڈیسک) مجرم مقبول حسین عرف جمالا ڈوگر نے کبیر والا کے علاقے میں بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

خانیوال کی سیشن کورٹ نے 1997 میں مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا جسے اعلیٰ عدالتوں نے برقرار رکھا۔

صدر پاکستان کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹس جاری کئے۔

مجرم کو آج صبح ملتان کی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق پر لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔