ملتان ایک بار پر ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار

Dengue

Dengue

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے مختلف مقامات سے 65 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد ملتان کو ایک بار پھر سے ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

ملتان کے مختلف مقامات پر محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں کو 65 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈی ۔ سی ۔ او ملتان زاہد سلیم گوندل کی ہدایت کے بعد پی ایچ اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں گئی ہیں جو ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے کام کریں گی۔

دوسری جانب نشتر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کرنے کے لئے علیحدہ وارڈ بھی مختص کر دیا گیا ہے۔