ملتان: تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق

Bus Accident

Bus Accident

ملتان (جیوڈیسک) دنیا پور روڈ پر اڈا لارڈ سے ملتان آنے والی باراتیوں سے بھری بس درخت سے ٹکرا گئی۔

بس کی زد میں آنے والے دو موٹر سائیکل سوار سخی جان اور یوسف دم توڑ گئے جب کہ بس میں سوار ایک ہی خاندان کے 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔