ملتان : نشتر اسپتال کے طلباء نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو زخمی کر دیا

Nishrat Hospital

Nishrat Hospital

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نشتر اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے ہوسٹل روم پر قبضہ کر لیا۔ کمرے کے الاٹی طلباء نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سٹوڈنٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

نشتر اسپتال کے ڈائیلیسیز یونٹ کے ڈاکٹر فرحان نے کچھ عرصہ قبل طالب علم کو الاٹ کئے گئے روم پر قبصہ کیا تھا۔

جس کے بعد کمرے سے بے دخل ہونے والے ایم بی بی ایس کے طالب علم انوار اور بی ڈی ایس کے طالب علم مزمل نے ڈاکٹر فرحان کو کمرہ خالی کرنے کا کہا مگر ڈاکٹر فرحان نے انکار کر دیا اور طالب علموں نے تعیش میں آ کر اقبال ہال میں موجود ڈاکٹر فرحان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

جن کو تشیویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔