ملتان :لیڈی ہیلتھ ورکرز کا 11 فروری کو پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

Lady Health Workers

Lady Health Workers

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے ای ڈی او ہیلتھ کے ناروا سلوک اور جھوٹے مقدمات درج کرانے پر 11 فروری کو پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکر کشور ناہید کیخلاف ڈسپلن کی خلاف وزری پر محکمانہ کارروائی کیساتھ مقدمہ بھی درج کرایا گیا جس پر ہیلتھ ورکرر ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کے حکام کے ناروا سلوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 11 فروری کو شروع ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جس سے مہم کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی صدر رخسانہ انور کا کہنا ہے مطالبہ جائز ہے جس کے حصول کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کر ای ڈی او آفس کا گھیرائو بھی کریں گے تاہم ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی نے بائیکاٹ کے حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔