ملتان : سسرالیوں کا بہو پر تشدد، پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) پیر خورشید کالونی میں خاتون کو دیور اور ساس نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے 38 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی۔

متاثرہ خاتون کو ریسکیو کے زریعے تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا 50 فیصد تک جسم جھلس جانے سے حالت تشویش ناک ہے۔

واقع کے بعد ایس ایس پی آپریشن نے اسپتال پہنچ کر خاتون کی عیادت کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔