ملتان: سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی کم عمر بہو دم توڑ گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور آگ سے جھلس جانے والی 22 سالہ نصباح نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نصباح کی والدہ نزیراں بی بی کی درخواست کے مطابق ملتان کے لطف آباد میں 22 سالہ نصباح کو اسکی ساس زبیدہ بی بی دیور سکندر اور دیورانی نگینہ بی بی نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ہے جس سے نصباح 70 سے 80 فیصد جھلس گئی تھی۔

دو روز نشتر میں زندگی موت کی جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نزیراں مائی کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔