ملتان : حسین آگاہی کے حسین آگاہی بازار میں آتشزدگی، متعدد دکانیں خاکستر

Fire

Fire

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں حسین آگاہی کے علاقے میں لنڈا بازار میں لگنے والی آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کپڑے کی ایک دکان میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیلی اور دیگر کئی دکانیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق 40 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں اور ان میں رکھا ہوا سامان بھی تباہ ہو گیا، فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ دکانداروں کے مطابق آگ سے تباہ ہونے والی مارکیٹوں میں لاکھوں کا سامان رکھا ہوا تھا جو چند لمحوں میں جل کر خاک ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے تاخیر سے آنے کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔