ملتان: پیراں غائب میں ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

Train Accident

Train Accident

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ملتان میں پیراں غائب ریلوے سٹیشن کے قریب نامعلوم خاتون جانوروں کے لئے گھاس کاٹ کر واپس جا رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کئے تاہم شناخت نہ ہونے کے باعث پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کراچی ایکسپریس کی زد میں آ کر ہلاک ہوئی۔