ملتان میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Police

Police

ملتان (جیوڈیسک) شجاع آباد کے علاقے شاہ پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے شجاع آباد کے علاقے شاہ پورمیں مصدقہ اطلاعات پرچھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کی تلاش کےلیےسرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔