ملتان: پولیس کا جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 20 افراد گرفتار

Multan

Multan

ملتان: تھانہ چہیلک کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن آباد میں گھر پر چھاپہ مار کر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے میچ پر جوا کھیلنے والے 12 جواریوں کا گرفتار کر لیا۔

تھانہ گلگشت کی پولیس نے نواب پور روڈ پر وکان پر چھاپہ مار کر 8 جواریوں کو گرفتار کر کے جوے پر لگائی جانے والے ہزاروں روپے، متعدد موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کر لئے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے جواریوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔