ملتان : پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد گرفتار

Arrest

Arrest

ملتان (جیوڈیسک) تھانہ کینٹ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر لال کڑتی میں چھاپہ مارا اور پرچی جوا کی بوکنگ کرنے والے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں جاوید، محمد عامر، نعیم، نزیر احمد، شہباز، بلک شیر اور جمشید بٹ شامل ہیں۔

ملزمان کافی عرصہ سے پرچی جوا کی بوکنگ کر کے لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ ملزمان کی قبصے سے نقدی، 12 موبائل فون اور بوکنگ رجسٹر برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔