ملتان: پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ

Multan Police

Multan Police

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں فیلڈ کرافٹ اینڈ ویپن کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب ہوئی، اس موقع پر نوجوانوں نے عملی مظاہرہ کرکے وطن سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کا عزم کیا۔30روذہ تربیتی کورس کی تکمیل پر ملتان پولیس کے بہادر جوانوں نے مشکل حالات سے نمٹنے اور خطرات اور آگ کے شعلوں کا بے خوف و خطر مقابلہ کرنے کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجرموں کو دھول چٹانےکیلئے مارشل آرٹس اور جدید اسلحہ کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس افسر ملتان امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پنجاب کے تیسرے بڑے شہر میں خطرات لاہور اور کراچی جیسے ہی ہیں۔ 5ہزار کی کم نفری کے ذریعے جنوبی پنجاب کے بڑے شہر کوہر طرح کے جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے قابل بناناجدید جسمانی تربیت کے بغیر ممکن نہیں، اس لیے یہ ٹریننگ کراتےہیں تاکہ نفری ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکے۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے کہا کہ جدید تربیتی کورس سے کارکردگی بہتر ہو گی، لیکن ایسے کورسز سالوں بعد نہیں ہر سال ہونے چاہیں۔عرفان نے گفتگو میں کہا کہ ہتھیار سنبھالناسیکھ کر مزاآیا۔تربیت کے دوران سیکھنےکو بہت کچھ ملا جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ ڈٹ کر کرینگے۔سعید نے کہا کہ ٹریننگ میں نئی تکنیک سیکھی، جدید طریقےسے دہشت گردوں سے نمٹنا، اپنا بچائو کرنے کے کورسز ہوتے رہیں تو بہتر ہو گا۔

تربیت کے دوران بیسٹ ٹرینی قرار پانے والے ساجد کا کہناتھا کہ اساتذہ کی محنت،والدین کی دعائوں اور ذاتی کوشش کی بنیاد پر آر پی او نے بیسٹ ٹرینی قرار دیا۔پاسنگ آوٹ میں 60 جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی ۔ فیلڈ کرافٹ اینڈ ویپن ٹریننگ کے اب تک 7 کورسز میں 4 سو 20 جوان تربیت حاصل کر چکے ہیں۔