ملتان: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) پیپلز کالونی کے قریب پولیس نے دو افراد کو ناکے پر روکا تاہم ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

جس پر پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا اور ناکہ بندی کر کے دو ڈاکوؤں ناصر اور قدرت کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کا تعلق کبیر والا سے ہے۔