ملتان: ضمنی الیکشن میں 7 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

ملتان (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 153 میں 75 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے خصوصی دستے جلال پور پیروالا پہنچ گئے ہیں۔

این اے 153 کے ضمنی الیکشن کے لیے فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔