ملتان : جائیداد کا مقدمہ نہ درج ہونے پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش

Multan Property Case

Multan Property Case

ملتان (جیوڈیسک) خاتون نے بھائیوں کیخلاف جائیداد نہ دینے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر خودسوزی کی کوشش کی جس پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانہ چہلیک منتقل کر دیا۔

مظفر آباد کی رہائشی خاتون عظمی کو اس کے بھائیوں نے گھر سے نکال کر جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کر دیا جس پر خاتون نے سی پی او اور آر پی او کو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہونے پر خاتون نے کچہری پہنچ کر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی جسے وکلا نے ناکام بنا دیا۔

تاہم اس موقع پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانہ چہلیک منتقل کر دیا جس پر خاتون کا موقف ہے کہ گھر سے نکالے جانے پر کئی روز سے سڑکوں پر دھکے کھا رہی ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔