ملتان میں ڈینگی بے قابو، محکمہ صحت مرض پر قابو پانے میں ناکام

Dengue

Dengue

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود 19 مریض نشتر ہسپتال میں داخل ہوئے جس سے سرکاری ہسپتانوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو چھیالیس تک جا پہنچی۔

ملتان اور گرد و نواح میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تو تشکیل دے دی گئی ہیں لیکن اس کے باوجو بھی شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 146تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے بعد متعدد ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں لیکن تاحال یہ ٹیمیں ڈینگی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں جس سے شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام بھی ڈینگی کے خاتمے کیلے تعاون کریں ۔